Featuredاسلام آباد
ہزاروں میگاواٹ کے پاور پلانٹ بند پڑے ہیں، یہ سابقہ حکومتی نااہلی ہے
اسلام آباد : ملک میں 35 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ماہرین اور معاشی ٹیموں سے ملاقات کرچکے ہیں۔ ملک میں 35 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی استعداد ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت جو بھی پاور پلانٹ لگے وہ کوئلے یا تیل سے چلنے والے ہیں۔ ایل این جی کی بنیاد پر ہم نے 5000 میگاواٹ کے پاور پلانٹ لگائے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہزاروں میگاواٹ کے پاور پلانٹ بند پڑے ہیں۔ گزشتہ پونے چار سال ہم کہتے رہے کہ اس سے زیادہ نااہل حکومت کوئی نہیں۔ گیس نہ ہونے کے باعث بھی کئی پاور پلانٹ بند پڑے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ جب ایل این جی 5 سے 6 ڈالرکی تھی تب کیوں نہ خریدی گئی؟ آج کل ایل این جی 35 سے 36 ڈالر فی یونٹ کی مل رہی ہے۔