Featuredپنجاب

ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کرنے والے حکومتی ارکان گرفتار

لاہور : پولیس نے ایوان میں داخل ہوکر تشدد میں ملوث ارکان کو گرفتار کرلیا۔

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر کے کرسی پر بیٹھتے ہی تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر پر حملہ کردیا اور ان پر لوٹوں کی بارش کر دی۔ حکومتی اراکین اسمبلی نے ایوان میں لوٹے لہرادیے۔

سیکیورٹی اہلکار دوست محمد مزاری کو بمشکل بچا کر واپس چیمبر میں لے گئے۔ حکومتی اراکین نے اسپیکر ڈائس پر قبضہ کرکے علیم خان کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے۔ حکومتی اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے اور تھپٹر بھی مارے۔

ڈپٹی اسپیکر کو مارنے والوں میں رانا شہباز ، خیال احمد کاسترو ، محمد اعجاز، لاریب ستی، واسق قیوم، تنویر بٹ، شجاعت نواز، مہندر پال سنگھ شامل تھے۔ میاں شفیع محمد نے انھیں چھڑانے کی کوشش کی۔ شجاعت نواز اور مہندر پال سنگھ نے اسپیکر کی میز پر اور ڈائس پر لگے مائک پر لوٹے رکھ دیے۔

اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال کھینچے گئے اور دھکے بھی دیے گئے۔ ہنگامہ آرائی، بدنظمی کے باعث اجلاس روک دیا گیا۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس اسمبلی ہال میں داخل ہوگئی اور پنجاب اسمبلی کو گھیرے میں لے لیا۔ آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردار بھی اسمبلی پہنچ گئے۔ اسپیکر ڈائس کے گرد سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کردی گئی۔

احکامات ملنے کے بعد ایس پی کی قیادت میں اینٹی رائٹ فورس کے اہلکار ایوان میں داخل ہوگئے اور ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کرنے والے پی ٹی آئی ممبران کو گرفتار کرلیا جن میں عمر تنویر بٹ، واثق عباسی، ندیم قریشی ، تیمور احمد شامل ہیں۔

اس موقع پر ان کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی۔ سیکیورٹی عملے اور اراکین اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس پر سیکیورٹی اسٹاف نے ممبران اسمبلی پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔ پولیس نے حکومتی ارکان سے اسپیکر ڈائس کا قبضہ چھڑوالیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close