Featuredدنیا

اسرائیلی فورسز کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر حملہ

بیت المقدس: جمعے کے روز بھی اسرائیلی پولیس کی آنسو گیس شیلنگ میں 152 نمازی زخمی ہوگئے تھے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 17 نمازی شدید زخمی ہوگئے۔

نماز فجر کے فوری بعد مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کے اہلکار ایک بار پھر داخل ہوگئے اور عبادت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔

نمازیوں کے احتجاج کرنے پر اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں نے بزرگوں تک کو تشدد کا نشانہ بنایا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ہوئی فائرنگ بھی کی۔ درجن سے زائد مسلمانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اتوار کے روز یہودی اپنی عبادت کے لیے آتے ہیں۔ آج بھی کافی تعداد میں یہودی آئے ہوئے تھے جن پر نمازیوں نے پتھر پھینکے اور جملے کسے۔

اسرائیلی پولیس کا دعویٰ ہے کہ نمازیوں کو ایسا نہ کرنے سے منع کرنے پر بے جا احتجاج شروع کردیا گیا جس پر اپنے دفاع میں پولیس کو بھی جوابی کارروائی کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز بھی نماز فجر میں اسرائیلی فوج نے نمازیوں کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس میں 152 نمازی زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close