Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی ایوان میں واپس آئے : نفیسہ شاہ

اسلام آباد : نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو سیاسی تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں پی پی رکن نفیسہ شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایوان میں واپس آئے، اپوزیشن کے بغیر ایوان کی کارروائی پارلیمانی تاریخ نہیں بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی تناؤ موجود ہے، اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ہے۔ اپوزیشن کو سیاسی تناؤ کو بڑھانے کے بجائے کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔ معیشت کے حوالے سے بھی مل کر ایک روڈ میپ تیار کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگلے اجلاس میں میثاق معیشت پیش کریں۔ بجٹ سے پہلے ایک سیشن بجٹ کی تیاری کے لیے کیا جائے۔ اگر پری بجٹ پیش نہ کیا گیا تو کہیں ایسا بجٹ نہ آجائے جو عوام کیلئے قابل قبول نہ ہو۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہماری سرحدوں پر دہشتگردی کے واقعات بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔ دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کے لیے بھی پلان دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close