Featuredاسلام آباد

پاکستانی عوام اور بیرون ملک پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے

اسلام آباد :  ہم الیکشن کمیشن سے گھبرانے والے نہیں ، ہمارا دامن صاف ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل کے لیے مزید تین دن درکار ہیں۔ سارا فوکس پی ٹی آئی پر کیا جارہا ہے ہم الیکشن کمیشن سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو الیکشن کمیشن میں حاضر ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں کا کیا ہوگا؟ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی بلایا جائے۔ اس کیس میں کچھ بھی نہیں۔ ہمیں جتنے بھی فنڈز ملے ہیں، سب قانونی ہیں۔ پی ٹی آئی کو ممنوعہ فنڈنگ نہیں ہوئی۔ ہمارے وکیل نے ولی خان کیس کا حوالہ بھی دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکروٹنی کمیٹی کا ایک مینڈیٹ تھا، اُس نے اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ہے۔ ہمارا دامن صاف ہے۔ پاکستان کی عوام اور بیرون ملک پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close