Featuredپنجاب

گرفتار 9 ارکان پنجاب اسمبلی کی ضمانتیں منظور

لاہور : پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی معاملے میں گرفتار سے بچنے کے لیئے 9 ارکان پنجاب اسمبلی کی ضمانتیں منظور کرلیں گئیں۔

لاہور کی سیشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر پر حملہ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ میں گرفتاری کے خدشے کے باعث پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 9 ارکان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈشنل سیشن جج یاسین موہل نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں میں عمار یاسر، شہباز احمد، مہندر سنگھ، وارت عزیز، خیال احمد، شجاعت نواز اور ملک ندیم عباس شامل ہیں۔

ایم پی ایز نے مؤقف اختیار کیا کہ غیر قانونی طور پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اسمبلی کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہیں۔ سیاسی مخالفت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ عدالت عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے پولیس کو 9 ارکان پنجاب اسمبلی گرفتاری سے روکتے ہوئے 29 اپریل تک ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تھانہ قلعه گجر سنگھ کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہداہت کر دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close