Featuredاسلام آباد

آئین شکنوں نے 1973 کے آئین کے بانی کو قتل کیا : آصف زرداری

اسلام آباد :  پارلیمنٹ سپریم ہے اور پارلیمنٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا آئین سے وفاداری کا اظہار ہے۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔

سابق صدر نے اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے دن پر جاری پیغام میں کہا کہ آج کے دن آئین کو آمروں کی طرف سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا۔ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق مستحکم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔ جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کا 1973 کے آئین پر اعتماد باعث اطمینان ہے۔ آئین شکنوں نے 1973 کے آئین کے بانی کو قتل کیا۔ مگر آئین کو ختم نہیں کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کی اصل صورت میں بحالی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا۔ پارلیمنٹ سپریم ہے اور پارلیمنٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا آئین سے وفاداری کا اظہار ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close