Featuredپنجاب

مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ کر رہا ہوں

 آپ کو اسی جگہ پر حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلا رہا ہوں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آزاد و خودمختار پاکستان چاہتے ہیں تو مینار پاکستان پر آئیں۔

عمران خان نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سب پاکستانیوں کو اس جدوجہد میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،جمعرات کو میں مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسی مقام پر 1940 میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی تھی، ہندوستان کے مسلمانوں نے ایک آزاد ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا جس کا نام پاکستان ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آپ کو اسی جگہ پر حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلا رہا ہوں، بیرونی سازش سے کرپٹ غلاموں کو ہم پرمسلط کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا ملک لاالااللہ کے نام پر بنا جس کا مطلب اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، ہم اللہ کےسوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے ہیں، ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےاس جلسہ میں شرکت کریں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close