Featuredسندھ

دعا زہرا اغوا کیس کا سی سی ٹی وی فوٹیج نے رخ ہی تبدیل کردیا

کراچی : سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی بظاہر اپنی مرضی سے جاتی نظر آ رہی ہے۔

دعا زہرا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ تفتیش کاروں نے دعا کے زیر استعمال موبائل کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ والد کے بیانات سے تفتیش کاروں کو مشکلات سامنا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق دعا کوئی موبائل فون استعمال نہیں کرتی تھی۔ تفتیش کاروں کو ملنے والی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی اہل خانہ نے اختلاف کیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ لڑکی اپنی مرضی سے جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج نے کیس کا رخ تبدیل کردیا۔ والدین کے مطابق دعا دوپہر 12 بجے کے قریب کوڑا پھینکنے گئی۔

گلی میں موجود مزدوروں نے کسی کو آتے جاتے نہیں دیکھا۔ موبائل فون سے ملنے والی معلومات کے بعد مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ اہل خانہ کی جانب سے تعاون کے لیئے دیا گیا نمبر کسی کے استعمال میں نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close