اب عمران آپ کے گٹے گوڈوں میں بیٹھ گیا ہے، الیکشن کرواؤ اور گھر جاؤ
اسلام آباد: الزامات سے اندازہ لگالیں عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چوں چوں کا مربع حکومت نے عمران خان پر سب سے بڑے 2 الزام عائد کیے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پر لگائے الزامات سے اندازہ لگالیں انہوں نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔
فواد چوہدری نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چوں چوں کا مربع حکومت نے عمران خان پر سب سے بڑے 2 الزام عائد کیے ہیں۔
الزام لگانے والوں میں ذرا سی بھی شرم ہوتی وہ ایسی باتیں نہ کرتے، لطیفہ یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ لگا رہے ہیں کہ اتنے گھنٹے کرائے کا ہیلی اڑے گا تو کتنا کرایہ ہو گا:) بہرحال اب عمران آپ کے گٹے گوڈوں میں بیٹھ گیا ہے الیکش کراؤ اور گھر جاؤ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2022
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الزام یہ ہیں کہ انہوں نے گھڑی خریدی، اسے بیچ کر بنی گالہ کی سڑک بنوائی اور دوسرا ہیلی کاپٹر سے روز دفتر آتے تھے، ان دو الزامات سے اندازہ لگالیں عمران خان نے کس قدر شفاف اور جوابدہ حکومت کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے لکھا کہ الزام لگانے والوں میں ذرا سی بھی شرم ہوتی تو وہ ایسی باتیں نہ کرتے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لطیفہ یہ ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ لگا رہے ہیں کہ اتنے گھنٹے کرائے کا ہیلی اڑے گا تو کتنا کرایہ ہوگا، بہرحال اب عمران آپ کے گٹے گوڈوں میں بیٹھ گیا ہے، الیکشن کرواؤ اور گھر جاؤ۔