Featuredاسلام آباد
جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے
اسلام آباد: ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایسا زناٹے کا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم یہ موجودہ حکومت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔