Featuredاسلام آباد

عمران خان کو آئین پاکستان کی کوئی فکر نہیں ہے : احسن اقبال

لاہور:  ملک میں آئینی بحران کا سلسلہ چل رہا ہے،عمران خان کو آئین پاکستان کی کوئی فکر نہیں ہے

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاست زندہ رکھنے کیلئے پاکستان کے مفاد سے کھیل رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں آئینی بحران کا سلسلہ چل رہا ہے،عدم اعتماد پیش ہوئی تو عمران خان کہتے تھے میں دعا کرتا ہوں، عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو عالمی سازش قرار دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان بے رحم اور غیر ذمہ دار ہوکر کھیل رہا ہے، عمران خان کو آئین پاکستان کی کوئی فکر نہیں ہے، عمران خان کو لحاظ نہیں کہ پاکستانی ریاست کے مقاصد کیا ہیں؟، ملکی ایجنسیوں نے تصدیق کی رجیم کی کوئی مداخلت نہیں ہوئی، عمران خان سیاست زندہ رکھنے کیلئے پاکستان کے مفاد سے کھیل رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو شمالی کوریا یا کیوبا نہیں بنانا ہے، ہم چین کے بغیر معاشی طور پر تیز رفتار ترقی نہیں کرسکتے، عمران خان کے پونے 4 سال ایک ڈالر کا نیا منصوبہ نہیں آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close