کراچی: عالمی سازش سے پہلے کراچی کے خلاف ہونے والی سازش پر بات کریں
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمارے بغیر کوئی حکومت بنا سکتا ہے نہ بچا سکتا ہے، اگر معاہدوں پر عمل نہ کیا گیا تو ہم عدالت بھی جاسکتے ہیں۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جمہوریت واحد راستہ ہے جس پر چل کر پاکستان اپنی منزل پر پہنچ سکتا ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عالمی سازش سے پہلے کراچی کے خلاف ہونے والی سازش پر بات کریں، جن کی ذمہ داری ہے وہ ثابت کریں کہ عالمی سازش ہوئی ہے، عالمی سازش ثابت ہوگئی تو ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے معاہدے کیے اور پوری قوم کے سامنے کیے، اگر معاہدوں پر عمل نہ کیا گیا تو ہم عدالت بھی جاسکتے ہیں، معاہدوں پر عملدرآمد نہ ہوا تو سڑکوں پر بھی آنے کیلئے تیار ہیں۔