کراچی : دعا نے 17 اپریل کو لاہور کے رہائشی ظہیر احمد کے ساتھ نکاح کیا۔
ملیر الفلاح کے علاقے سے لاپتہ 14 سالہ لاپتہ دُعا زہرا کا سراغ لگا لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ لاہور میں موجود ہے، اس نے نکاح کرلیا ہے۔
دعا کو لاہور سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سندھ پولیس نے پنجاب پولیس سے رابطہ کرلیا۔
لاہور پولیس نے دُعا کو حفاظتی تحویل میں لے لیا، لاہور پولیس نے دُعا کی بازیابی کی اطلاع کراچی پولیس کو دیدی ہے۔
کراچی پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ لاہور سے بازیاب ہوئی لڑکی دُعا زہرہ ہی ہے۔
دُعا نے لاہور پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے لاہور آئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد دُعا کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا جائے گا جس میں وہ کراچی سے لاہور جانے سے متعلق بھی بتائے گی۔
پولیس کے مطابق دعا زہرا اور ظہیر احمد کا معاملہ آن لائن گیم سے شروع ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی سے نکاح کرنے والے ظہیر احمد نے خود پولیس اسٹیشن جا کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
دوسری جانب لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ پولیس نے دعا کی بازیابی سے متعلق آگاہ نہیں کیا ہے۔ مجھے فی الحال کوئی خبر نہیں ملی۔ بازیابی سے متعلق میڈیا سے معلوم ہوا۔