Featuredاسلام آباد

پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اورغلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے : مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کیے جانے کی اطلاع دی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اورغلطیوں کی سزا عوام کو نہیں دے سکتے، مہنگائی کی ستائی عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔
واضح رہےکہ چند روز قبل ایک بیان میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ حکومت پیٹرول پر عوام کو دی جانے والی سبسڈی برقرار نہیں رکھ سکتی، اس حوالے سے وزیراعظم کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close