Featuredاسلام آباد

پچھلی حکومت کے لیے مشکل کھڑی ہوگئی

اسلام آباد: حکومت کا آئین شکنی پر صدر ، سابق وزیر اعظم،گورنر پنجاب ، قاسم سوری و دیگر کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

حکومت نے مبینہ آئین شکنی پر ریفرنس کی تیاری کے لیے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی اہم شخصیات کیخلاف آرٹیکل 6 کےتحت ریفرنس کیلیے تیاری شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس کے لیے وزارت داخلہ و قانون میں بھی تیاری شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق عارف علوی، عمران خان، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ کے خلاف ریفرنس کے لیے مواد جمع کرنے پر کام شروع کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ آئین شکنی سے متعلق بیانات اور اسمبلیوں کے ریکارڈ کے حصول پر کام شروع کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close