Featuredسندھ

لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار سابقہ حکومت ہے : امتیاز شیخ

کراچی : بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ عمران حکومت کا عوام کو دیا گیا تحفہ ہے۔

امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی تمام تر ذمہ داری سابق نااہل حکمرانوں پر عاٸد ہوتی ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ عمران حکومت کا عوام کو دیا گیا تحفہ ہے۔ سابقہ حکومت نے اپنے دور میں بجلی کے 27 پلانٹ پر تالے ڈال دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام آج جس اذیت کا شکار ہے، اس کی تمام تر ذمہ داری سابق نااہل حکمرانوں پر عاٸد ہوتی ہے۔ عمرانی حکومت نے اپنے دور میں ایک یونٹ بھی بجلی کا نہیں بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس اپنی حکومت کی چار سالہ کارگردگی بیان کرنے کے لیے ایک بھی جملہ نہیں ہے۔ عمران خان اپنے دور میں صرف اپنے اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرتے رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close