Featuredپنجاب

پرویز الہیٰ اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں :  حمزہ شہباز

لاہور: تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں تھی بلکہ ایک فلم تھی، جو بری طرح سے فلاپ ہو گئی۔

حمزہ شہباز نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کہ حکومت کو تھوڑا سیٹ ہونے دیں، انشاءالّٰلہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھےاس وقت گورنر ہاؤس میں ن لیگ کی قیادت اور کارکنان ہر جگہ نظر آرہے ہیں، پتہ نہیں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کہاں ہوں گے اس وقت؟ آج پنجاب میں آئینی بحران اور ہر چھوٹا، بڑا شیطان ختم ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی صاحب پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ ذلیل سیاست دان ثابت ہوئے ہیں، وہ اقتدار پانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں تھی بلکہ ایک فلم تھی، جو ہر سینما میں بری طرح سے فلاپ ہو گئی۔ خان صاحب اب آپ کو سمجھ آئی پاکستان کے آئین اور قانون کی طاقت؟

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میرا پنجاب کی عوام سے وعدہ ہیں کہ میں اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی عوام کی بے لوث خدمت کروں گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close