Featuredاسلام آباد
یہ حکومت امپورٹڈ کے ساتھ سلیکٹڈ بھی ہے : شیخ رشید
اسلام آباد: ملک کی سیاسی صورتحال کو شدید خطرات ہیں،منحرف ارکان ڈس کوالیفائی ہوگئے تو ایک بحران پیدا ہوجائے گا۔
شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ باپ اور بیٹا دونوں ضمانت پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بن چکے ہیں، باپ اور بیٹے پر فرد جرم کی تاریخ لگی ہوئی تھی، یہ حکومت امپورٹڈ کے ساتھ سلیکٹڈ بھی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مئی سیاست کے لیے اہم مہینہ ثابت ہوگا، ملک کی سیاسی صورتحال کو شدید خطرات ہیں، پاک فوج نے اس ملک کی سالمیت کیلئے قربانیاں دی ہیں، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، منحرف ارکان ڈس کوالیفائی ہوگئے تو ایک بحران پیدا ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، یہ دنیا میں جہاں جائیں گے ٹماٹر اور گندے انڈے پڑیں گے، پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوجائیں گے تو پھر یہ کیا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز آپ میرے بچوں کی طرح ہیں،آپ ٹریپ ہوگئے ہیں، مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہے۔