Featuredاسلام آباد
ایک مطلوب شخص نے وزیر اعلیٰ کہلوانا شروع کر دیا
اسلام آباد : پولیس کی مدد سے مہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے وزیراعلیٰ بنایا گیا۔
فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب کو نجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک مطلوب شخص نے وزیر اعلیٰ کہلوانا شروع کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر لکھا ہے کہ پولیس کی مدد سے مہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے وزیراعلیٰ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عبوری ضمانت پر ایک مطلوب شخص نے گورنر ہاؤس کے گراؤنڈ پر قبضہ کیا۔ اسی شخص نے نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلیٰ کہلوانا شروع کر دیا۔
اس قبل کی گئی ٹوئٹ میں انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے اپیل کی تھی کہ پنجاب میں آئینی بحران کا نوٹس لیں، حمزہ شہباز کا غیر قانونی حلف روکا جائے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔