Featuredاسلام آباد
پنجاب کی گورنر شپ پاکستان پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان
اسلام آباد: گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری دوبارہ ایوان صدر کو موصول ہوگئی
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پاس آخری 10 دن رہ گئے، نئی ایڈوائس کو 10 دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ساتھ ہی نئے گورنر کے لیے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ پنجاب کی گورنر شپ پاکستان پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حمزہ شہباز کی کابینہ سے حلف نہیں لیں گے۔
گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کابینہ سے کیسے حلف لے سکتاہوں، آج شام پریس کانفرنس میں حقائق سے پردہ اٹھاؤں گا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری دوبارہ صدرمملکت کو بھجوائی تھی