Featuredاسلام آباد

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ایک چھوٹی خاتون ہیں : شہباز گل

اسلام آباد : یہ عورت اتنی جھوٹی ہے کہ روزہ رکھ کربے شرمی سے جھوٹ بولتی ہے۔

تحریک انصآف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ایک چھوٹی خاتون ہیں انہوں نے سرکاری گاڑی کے متعلق بھی جھوٹ بولا۔

سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پر جاری اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو ملنے والی سرکار کی ملکیت ہے اور رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر جھوٹ بولا ہے، یہ بلٹ پروف گاڑی سابق وزیراعظم کو سیکورٹی کے لیے ملتی ہے۔

شہبازگل کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑی دیگر تمام سابق وزرائے اعظم کو ملی ہوئی ہے، یہ عورت اتنی جھوٹی ہے کہ روزہ رکھ کربے شرمی سے جھوٹ بولتی ہے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ گھڑی کے علاوہ ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close