Featuredسندھ

ایم کیوایم پاکستان نے گورنر سندھ کے نام وزیر اعظم ہاؤس بھجوا دئیے

کراچی :  وزیر اعظم کی منظوری کے بعد گورنر سندھ کے حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا۔

ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے  گورنر سندھ کے حتمی نام وزیر اعظم ہاؤس بھجوا دئیے گئے ہیں۔

وسیم اختر اور صادق افتخار گورنر سندھ کے عہدے کیلئے مضبوط امیدوار قرار دیئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد گورنر سندھ کے حتمی نام کا اعلان کیا جائے گا۔

صادق افتخار کو ایم کیوایم نے عام انتخابات میں رکن سندھ اسمبلی کا ٹکٹ دیا تھا۔ گورنر سندھ کے حوالے سے ایم کیوایم کے سینئیر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سابق سینیٹر نسرین جلیل اور ایم این اے کشور زہرہ کا نام بھی مشاورت میں شامل تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close