Featuredپنجاب

امپورٹڈ حکومت عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو کم نہیں کر سکتی ہے

لاہور : جھوٹی ایف آئی آر سے عمران خان کی محبت کم نہیں ہو سکتی

تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر چاند رات کو امپورٹڈ حکومت کے خلاف لبرٹی چوک میں احتجاج ہوگا، جس میں زندہ دلان لاہور پاکستانی اور پارٹی پرچموں کے ساتھ شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ اور نااہل حکومت کا مذہب کارڈ کے نام پر عمران خان پر ایف آئی آر کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ شہباز شریف اور ان کے حواری سیاسی مخالفین کے خلاف فسطائی ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جھوٹی ایف آئی آر سے وہ پی ٹی آئی کے ورکروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو کم نہیں کر سکتی ہے۔ اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں سے پاکستانی عوام مزید عمران خان کے قریب آئیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close