حیدر آباد: ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ آج کے دن غصہ والی بات کم کریں
حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کی پالیسیاں ناکام ہوئیں، کارکردگی کے بارے میں بتانے کو کچھ نہیں۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ آپ نے ایسا کیا کیا کہ امریکا آپ کے خلاف سازش کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ آج کے دن غصہ والی بات کم کریں، مسجد نبویﷺ میں جو واقعہ ہوا ہے اس کو دیکھ کر لوگ رو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تین چار دن ہو گئے، جس وقت بھی وہ بات یاد آتی ہے تکلیف ہوتی ہے، اب آپ کے گلے پڑی ہے تو آپ کہتے ہیں کہ مذہب پر بات نہ کریں۔
مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہم اپنے مفاد کے خاطر ملک کو انتشار کا شکار نہیں کرتے۔