ملتان : پاکستان میں ایسی قوتیں موجود ہیں جو عدم استحکام چاہتی ہیں ، نظریاتی لوگوں نے چاند رات کو ریلی نکالی اور احتجاج ریکاڈ کرایا۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی گھبراہٹ اور ناکامی ہے۔ مقدمات ڈرانے، دھمکانے اور مرعوب کرنے کیلئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے طریقہ کار کے مطابق استعفیٰ ہی نہیں دیا ہے۔ آپ نے پھر نئے شخص کو اعتماد کا ووٹ لینے کی دعوت کیسے دے دی؟ جب آئین کو فالو ہی نہیں کریں گے، تو پیچیدگیاں رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب نے صدر سمیت مختلف اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔ امید ہے اعلیٰ عدلیہ خط کو دیکھ کر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ تمام مسائل کا حل جلد نئے انتخابات میں ہے۔ کسانوں کو مشکلات ہیں، ملک میں لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے واقعات ہوئے، جو نہیں ہونے چاہیئے تھے۔ ایسی قوتیں موجود ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام چاہتی ہیں۔ ایسی قوتیں ہمارے پڑوس میں ہیں۔ لوگوں کے پاس جانا چاہیئے، وہ فیصلہ کریں کس کا نقطہ نظر ٹھیک ہے۔
پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ الیکشن آپ کا مطالبہ تھا اس کی ہم تائید کر رہے ہیں تو پھر کیوں کترا رہے ہیں۔ ایسے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ یہ حکومت کی گھبراہٹ اور ناکامی ہے۔ مقدمات ڈرانے، دھمکانے اور مرعوب کرنے کیلئے ہیں۔
شاہ محمود قریشی تحریک انصاف نے مارچ کی کال دے رکھی ہے۔ عمران خان ہر گز نہیں گھبرائے، وہ بڑے پر اعتماد ہیں۔ عمران خان روز اپنی پولیٹیکل اور لیگل کمیٹی کی میٹنگ کر رہے ہیں۔ نظریاتی لوگوں نے چاند رات کو ریلی نکالی اور احتجاج ریکاڈ کرایا۔