Featuredاسلام آباد

پی ٹی آئی غیر ملکی خط پر ایک ہی کمیشن کو مانے گی جو آزاد عدلیہ کے تحت بنے گا : فواد چوہدری

اسلام آباد : غیر ملکی خط پر حکومت کا کمیشن نہیں مانتے، صرف آزاد جوڈیشل کمیشن کو تسلیم کریں گے۔

رہنماء پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کو مشورہ ہے وہ غصے میں پریس کانفرنس نہ کیا کریں۔ ان لوگوں کو مشورہ ہے آپ نے گھبرانا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی خط پر ایک ہی کمیشن کو مانے گی جو آزاد عدلیہ کے تحت بنے گا۔ آزاد جوڈیشل کمیشن کو تسلیم کریں گے، جو اوپن سماعت کرےْ ہم آپ کے ماتحت کسی بھی کمیشن کو مسترد کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الزام ہونگے تو اس کا جواب بھی دے دیں گے۔ اب آپ کو ہمارے خلاف کوئی چیز نہیں مل رہی ہے۔ ہم کسی بیرونی طاقت کو اڈے اور کوریڈور دینے کی جازت نہیں دیں گے۔ عمران خان کے ابسولوٹلی ناٹ کہنے کے بعد سازش شروع ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ان کے ہاں وزارتوں کی بندربانٹ صرف پیسوں پر ہو رہی ہے۔ تین ہفتے ہوگئے انہوں نے توانائی کا وزیر نہیں لگایا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 20 مئی کے بعد لانگ مارچ کی کال دے دی جائے گی۔ لاکھوں لوگ اپنی حقیقی آزادی کے لیے اسلام آباد میں نکلیں گے۔ اس امپورٹڈ حکومت کے یہ آخری چند ہفتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close