راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے عمران خان میانوالی کے جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
شیخ رشید نے ٹوئٹ میں کہا کہ توقع ہے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان میانوالی کے جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے پھرلگ پتا جائے گا۔پھر سیاست آر یا پار ہوگی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ 21 مئی سے پہلے نئے انتخابات کا اعلان کردیا جائے۔یہ بات ثابت ہوگئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے جیسا کہ انگریز نے برصغیرمیں کی۔