Featuredپنجاب

عمران خان کے الزامات پر علیم خان کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور: میرے اور جہانگیر ترین کے ساتھ عمران خان ٹی وی پر مناظرہ کرلیں

علیم خان کا کہنا تھا کہ میرے اور جہانگیر ترین کے ساتھ عمران خان ٹی وی پر مناظرہ کرلیں، آپ کے پاس جو کچھ ہے بتادیں، ہم بھی حقائق بتائیں گے، عزت سے میرا نام لیں میں بھی آپکا عزت سے نام لوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا انٹرویو دیکھا، عمران خان نے الزام لگایا کہ علیم خان 300 ایکڑ زمین لیگلائز کرانا چاہتا تھا، یہ الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا، 2010 سے 2018 تک اپوزیشن میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہا، یہ سوسائٹی 2010 میں بھی میرے پاس تھی ، 2010 سے آج تک یہ سوسائٹی میرے پاس موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ عمران خان میرے والد کی وفات پر اس سوسائٹی میں آئے تھے، کیا 10 سال پہلے مجھے پتہ چل گیا تھا کہ عمران خان 2018 میں وزیر اعظم ہوں گے۔

علیم خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 300 ایکڑ نہیں 3 ہزار ایکڑ زمین ہے، میں نے زمین ایکوائر نہیں کر ائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڑا کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی، یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو کیسے دیں، اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈیولپرز کو دی گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close