Featuredپنجاب

جہانگیرترین کی قیادت میں ترین گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

لاہور: جہانگیر ترین علیم خان کی طرح میڈیا پر آکر عمران خان کو ایکسپوز کریں۔

ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیر ترین کو عمران خان کو کھل کر بے نقاب کرنے کا مشورہ دے دیا۔

عمران خان کی جانب سے جہانگیر ترین اور علیم خان کے خلاف بیان کے بعد آج ترین گروپ کے ارکان نے جہانگیر ترین کو عمران خان کے خلاف کھل کر بات کرنے اور انہیں بے نقاب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس حوالے سے آئندہ ہفتے جہانگیرترین کی قیادت میں ترین گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی صحت بہتر ہے اس لیے آئندہ ہفتے گروپ کا لاہور میں اجلاس بلا کر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے، جہانگیر ترین کو مشورہ دیا ہے کہ علیم خان کی طرح میڈیا پر آکر عمران خان کو ایکسپوز کریں۔
راجہ ریاض نے مزید کہا کہ ترین گروپ فعال ہے اور سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کررہا ہے، آئندہ ہفتے اجلاس میں سیاسی فیصلے اور گروپ کے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان ہوسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close