Featuredاسلام آباد

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد : اجلاس کے لئے وزارت پارلیمانی امور نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو سہ پہر چار بجے طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں عام انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سمیت دیگر امور قومی اسمبلی اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پارلیمانی لیڈرز کو خطوط ارسال کرچکے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہی تمام جماعتوں کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لئے ممبران کے نام پیش کئے جائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی کیساتھ ہی کمیٹی تشکیل دیں گے۔

پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں بارے فرداً فرداً تصدیق کا عمل بھی شروع کریں گے۔ اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close