لاہور: عمران خان کی مچائی تباہی ٹھیک کرنے میں مسلم لیگ (ن) اور شہباز شریف جُتے ہوئے ہیں۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان میں تباہی مچا کر گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی مچائی تباہی ٹھیک کرنے میں مسلم لیگ (ن) اور شہباز شریف جُتے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ بہتری آئے گی، توشہ خان نے معیشت ڈبوئی، غریب کو مہنگائی کی چکی میں پیسا۔
عمران خان پاکستان میں جو تباہی مچا کر گیا ہےمسلم لیگ ن اور شہباز شریف دن رات اس کو ٹھیک کرنے میں جتے ہیں اور انشاءاللّہ بہتری آئے گی مگر معیشت کو ڈبونے اور غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے والے توشہ خان کو اپنے جرائم سازش کی آڑ میں چھپانے نہیں دینا!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 7, 2022
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان میں تباہی مچاکر گیا ہے، توشہ خان کو اپنے جرائم سازش کی آڑ میں چھپانے نہیں دینا۔