راولپنڈی : صرف 3 ہفتے میں ہی شیطانی چمگادڑ نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا حکم دے دیا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آپ دیکھیں گے یہ آنے والے دنوں میں میڈیا سے کیا سلوک کریں گے، یہ اپنے خلاف ہر اس آواز کو ختم کرنا چاہتے ہیں جو انہیں بے نقاب کرے گا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس پی پی اور ن لیگ دونوں نے مل کر ختم کرایا تھا، 3 ہفتے میں ہی شیطانی چمگادڑ نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا حکم دے دیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حکم دیا گیا ہے، آپ دیکھیں گے یہ آنے والے دنوں میں میڈیا سے کیا سلوک کریں گے۔