Featuredخیبر پختونخواہ
اسلام آباد میں صرف ایک ہی آواز ہوگی امپورٹڈ حکومت نا منظور: عمران خان
ایبٹ آباد: ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ گرمی زیادہ ہوگئی لوگ نہیں نکلیں گے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کردیں، 20 لاکھ لوگ اسلام آباد آئیں گے۔
ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو آپ کے جنون کا خوف ہے ،اسلام آباد میں انسانوں کا جنون آنے والا ہے۔
خان کا کہنا ہےکہ اسلام آباد میں صرف ایک ہی آواز ہوگی امپورٹڈ حکومت نا منظور، یہ امریکا سے سازش کرکے ہمارے اوپر بیٹھے ہیں، انھیں پاکستانی قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔
عمران خان کا کہنا ہےکہ ہمارے مخالف کہتے ہیں کہ گرمی زیادہ ہوگئی لوگ نہیں نکلیں گے، 20 تاریخ کے بعد جب اسلام آباد کی کال دوں گا، جتنے مرضی کنٹینر کھڑے کردیں ، بیس لاکھ لوگ آئیں گے۔