Featuredسندھ

سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے والے سندھ کے ہی حکمران ہیں : عمران اسماعیل

کراچی: تحریک انصاف سندھ میں حکومت بناکر استحصالی نظام کا خاتمہ کرے گی ، سندھ کی عوام اور سندھ کے خلاف ہر سازش کی ذمہ دار پی پی ہے

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے والے سندھ کے ہی حکمران ہیں، پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے گلے آج کیوں بند ہوگئے ہیں۔

عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر آبپاشی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرلیا۔

عمران اسماعیل کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وفاقی وزیر آبپاشی سندھ کے پانی سے وڈیروں کی زمینیں آباد کررہے ہیں، سندھ میں پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے زمینیں ہڑپنے کی کوشش کی جارہی ہے، صوبے کا آدھے سے زیادہ رقبہ سندھ کی حکمران جماعت کے سربراہ قبضہ کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکاروں کا پانی بند کرکے ان کی زمینیں بنجر بنائی جارہی ہیں، زمینیں بنجر بناکر دودھ بیچنے والے شخص سے خریداری کرائی جائیں گی، بتایا جائے سندھ کے حکمرانوں کے نام سے غیرقانونی نہریں کس دور میں بنی؟، پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وڈیروں کی زمینیں آباد ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام اور سندھ کے خلاف ہر سازش کی ذمہ دار پی پی ہے، تحریک انصاف سندھ میں حکومت بناکر استحصالی نظام کا خاتمہ کرے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close