Featuredاسلام آباد

یو ٹیوبر ریاست مخالف جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث ہے

 اسلام آباد: سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، ایف آئی اے نے خبردار کردیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض پوسٹ سے متعلق خبردار کردیا ہے۔

ایف آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر قابلِ اعتراض یا باغیانہ پوسٹ نہیں ہونی چاہیے۔

ایف آئی اے نے خبردار کیا کہ تارکین وطن قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں رکھا جاسکتا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کو جعلی خبروں پر بدنام نہیں کیا جاسکتا تارکین وطن پیکا 2016ء ایکٹ کا مطالعہ کریں۔

ایف آئی اے نے یہ بھی کہا کہ پاکستان یا دوسرے ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کو جعلی خبروں کی بنیاد پر بدنام نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ریاست مخالف بیانات پر یوٹیوبر کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

ایف آئی اے نے بیان میں کہا کہ یو ٹیوبر ریاست مخالف جھوٹی خبریں پھیلانے میں ملوث ہے، اس نے بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستان میں ہیجان پیدا کرنے کی کوشش کی، یوٹیوبر کو انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close