کراچی: ویسٹ اور کیماڑی میں مقامی حکومتوں کے لئے حلقہ بندیوں کا کام 18 اپریل سے جاری ہے
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 26 جون کو ہو گا۔ کل آر اوز پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ امیدوار 10 سے 13 مئی تک کاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائیں گے۔
16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو ہوں گے۔ کراچی ویسٹ اور کیماڑی میں مقامی حکومتوں کے لئے حلقہ بندیوں کا کام 18 اپریل سے جاری ہے۔ حلقہ بندیاں 31 مئی کو مکمل کر لی جائیں گی۔