Featuredاسلام آباد

چینی کا ذخیرہ اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے : وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کردی

وزیراعظم کی جانب سے ملک میں چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لیے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے اور ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے تاکہ قیمت کو مستحکم رکھا جاسکے۔

وزیراعظم نے چینی کی برآمد پر پابندی کے ساتھ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کا بھی حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو اپنے احکامات پر مؤثر عمل درآمد سے مسلسل آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ غفلت اور کوتاہی ہوئی تو متعلقہ افسر اور عملے کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close