Featuredاسلام آباد
ایک ہی خاندان بار بار سیاست میں آجاتا ہے
اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر میرٹ کا نظام مستقل کرنا چاہتے ہیں، ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ہی خاندان بار بار سیاست میں آجاتا ہے، پاکستان میں سیاسی پارٹی صرف باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ تک محدود ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا حاصل کر کے ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ممبران کی رائے کو مدنظر رکھیں گے۔