Featuredاسلام آباد

عمران خان نے اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا : شبہاز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے ادارے کے بارے میں بدترین گفتگو کی

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس کو نہ روکا گیا تو خدانخواستہ یہ ملک شام اور لیبیا کی بھیانک تصویر بن جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے ادارے کے بارے میں جو زہر اگلا پاکستان کے خلاف سازش ہے ،  عمران نے ادارے کے بارے میں بدترین گفتگو کی، سراج الدولہ اور میر جعفر کا نام لے کر جو مثال دی، اس سے بری حرکت نہیں ہوسکتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ تو لاڈلے تھے، آپ کو ادارے نے بچے کی طرح دودھ پلایا، جس طرح مقتدر ادارے نے عمران نیازی کو سپورٹ کیا، کسی کو نہیں کیا، عمران نیازی نے پھر بھی کچھ نہیں سیکھا، بری طرح ناکام رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ سلسلہ سختی سے نہ روکا گیا تو ملک میں بھونچال آسکتا ہے، جتنی سپورٹ لاڈلے کو ملی، اس کا 30 فیصد بھی ہمیں ملتی تو ملک کو اُوپر لے جاتے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے تیل اور گیس وقت پر نہیں منگوائے، جب گیس سستی ترین تھی انہوں نے سودے نہیں کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگا ترین تیل خریدتی رہی، 2018 میں جتنے قرضے تھے، پونے چار سالوں میں 85 فیصد اضافہ ہوا، پونے چار سالوں میں مجموعی قرضوں میں 80 سے 85 فیصد اضافہ ہوا۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close