Featuredاسلام آباد
اس وقت عملی طور پر ملک میں کوئی حکومت نظر نہیں آ رہی ہے : : فواد چوہدری
اسلام آباد : پنجاب جیسے صوبے میں ایک انتظامی بحران ہے، وزراء عوام میں نکل نہیں سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ملک کو جعلی مقدمے، رانا ثنااللہ کی دھمکیوں اور مریم اورنگزیب کی بونگیوں پر چلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپڑے بیچ کر آٹا سستا کرنے جیسے احمقانہ پلان انتہائی سنجیدگی سے دئیے جا رہے ہیں۔ ایک جوکروں کا ٹولہ پاکستان پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ سوچنے والے سوچیں کیا یہ بونے ملک کا چہرہ ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عملی طور پر ملک میں کوئی حکومت نظر نہیں آ رہی ہے۔ معاشی ٹیم کا پلان سات پردوں میں چھپا ہے۔ سرمایہ کار سرمایہ نکال رہے ہیں۔ نئی سرمایہ کاری تقریباً رک چکی ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ روشن ڈیجیٹل سے اوورسیز پاکستانی اپنی رقوم نکلوا رہے ہیں۔ پنجاب جیسے صوبے میں ایک انتظامی بحران ہے، وزراء عوام میں نکل نہیں سکتے ہیں۔