Featuredپنجاب

ملک میں آئینی و سیاسی بحران ہر آئے روز شدت اختیار کر رہا ہے

لاہور : سراج الحق کا کہنا ہے کہ تینوں بڑی جماعتیں مفادات کی سیاست کر رہی ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی و سیاسی بحران ہر آئے روز شدت اختیار کر رہا ہے۔ الیکشن ریفارمز کے بعد فوری انتخابات ہونے چاہییں۔ تینوں بڑی جماعتیں مفادات کی سیاست کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تقسیم خوفناک صورت حال اختیار کر چکی ہے، سیاست دان ہوش کے ناخن لیں۔ نفرتیں اور لڑائیاں بڑھتی رہیں، تو ملک اور ادارے مزید کمزور ہوں گے۔ 74 برسوں سے رائج فرسودہ نظام سے عوام کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں، معیشت، نظام تعلیم اور ایوانوں میں انگریز کا نظام نافذ ہے۔ سامراج کے وفاداروں نے فرسودہ نظام کو سہارا دیا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ چوکیدار بدلنے کی بجائے نظام کو بدلا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close