ملک میں سنگین سیاسی بحران منڈلارہا ہے
اسلام آباد: ملکی صورتحال مزید بگڑنےسے روکنے کی ضرورت ہے، ملک میں سنگین سیاسی بحران منڈلارہا ہے۔
مبینہ حکومت کی تبدیلی کی تحقیقات کے لئے صدر مملکت عارف علوی نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔
صدرمملکت عارف علوی کا خط میں کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ترجیحاً چیف جسٹس خود کریں، ملک کو سیاسی، معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے، ملکی صورتحال مزید بگڑنےسے روکنے کی ضرورت ہے، ملک میں سنگین سیاسی بحران منڈلارہا ہے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعات کے بعدعوام میں بڑی سیاسی تفریق پیدا ہورہی ہے، اداروں کا فرض ہے ملک کو مزید نقصان، بگاڑ سے بچانے کے لیے کوششیں کریں، افسوس ہے تبصرے سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیے جارہے ہیں، تبصرے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے پر غلط فہمیاں بڑھ رہی ہیں، مواقع ضائع ہورہا ہے، کنفیوژن پھیل رہی ہے، معیشت بحران میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں بھی عدالتی کمیشن تشکیل دیئے تھے، عدالتی کمیشن قومی سلامتی ، سالمیت ، مفاد عامہ کے امور پر تشکیل دیئے گئے، کمیشن نے 2013الیکشن میں دھاندلی پر انکوائری کی، میمو گیٹ معاملے کی تحقیقات کےلیے بھی جوڈیشل کمیشن قائم کیا گیا، لاپتہ افراد کیلئے ایک فعال جوڈیشل کمیشن موجود ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے بھی کمیشن کی خواہش کا اظہار کی، قوم سپریم کورٹ کا احترام اور توقعات پر پورا اترنے کی امید کرتی ہے، کمیشن کو تحقیقات انصاف کی اصل روح کے مطابق کرنی چاہئے۔