Featuredپنجاب

ایسے متنازع بیانات سے اجتناب کریں : آئی ایس پی آر

راولپنڈی: کور کمانڈر پشاور سے متعلق اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کور کمانڈر پشاور سے متعلق سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو انتہائی نامناسب قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشاور کور پاکستان آرمی کی ایک ممتاز فارمیشن ہے، اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پروفیشنل ہاتھوں میں سونپی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ کور کمانڈر پشاور سے متعلق اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سینئر قومی سیاسی قیادت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ ادارے کے خلاف ایسے متنازع بیانات سے اجتناب کریں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پشاور کور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے، افواج کے سپاہی اور افسران وطن کی خود مختاری، سالمیت کی حفاظت جان ہتھیلی پر رکھ کر کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close