لندن: مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف نعرے لگانے پر نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
نوجوان چور چور کے نعرے لگا رہا تھا، تلاشی کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اس وقت لندن میں موجود ہیں، جہاں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس بھی جاری ہے۔
لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر سے تحریک انصاف کا اکلوتا حامی گرفتار نوجوان نے نعرے بازی کی تفتیش پر غیر قانونی مقیم شہری نکلا پولیس سٹیشن منتقل pic.twitter.com/7u8cFpUShm
— Azhar Javaid (@azharjavaiduk) May 12, 2022
گزشتہ روز بھی لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آگئے تھے، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بھی لگائے تھے۔