Featuredسندھ

دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے : وزیراعلیٰ سندھ

کراچی :  دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی قوم نہیں ہے۔ دہشت گردوں کو انسان ہی نہیں کہنا چاہیئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے۔ دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے۔ چھپنے کی کوئی جگہ نہیں دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب کوئی قوم نہیں ہے۔ دہشت گردوں کو انسان ہی نہیں کہنا چاہیئے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کراچی میں 90 فیصد ٹیکس دینے کا پوٹینشل ہے۔ چاہتا ہوں سیہون 70 فیصد ٹیکس دے۔ ایسا تب ممکن ہے جب سیہون کو کراچی کی طرح بنایا جائے۔ کراچی کی گروتھ اور ڈیولپمنٹ کم ہوگی تو پورا ملک متاثر ہوگا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کی ترقی کا انجن ہے۔ بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔ ریڈ لائن منصوبے کی لاگت 75 ارب روپے ہے۔ تنخواہوں اور پینشن کی مد میں 55 ارب روپے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال پہلے 3.6 ارب روپے سائٹ ایسوسی ایشن کو ترقیاتی کام کیلئے دیئے ہیں۔ اس سال 2.4 ارب روپے کا سائٹ ایریا میں ترقیاتی منصوبوں پر کام چل رہا ہے۔ پچھلی حکومت نے ساڑھے 4 سال میں کیا کیا ہے جو دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کورونا کے خاتمے کیلئے مشکل فیصلے کیے۔ مشکل فیصلوں کا عوام نے ساتھ دیا۔ کراچی کے تاجروں نے کورونا کے دوران حکومت کا ساتھ دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کی گروتھ اور ڈیولپمنٹ کم ہوگی تو پورا ملک متاثر ہوگا، دہشت گردوں کو سر اٹھانے نہیں دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close