اسلام آباد : پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے۔ آئی ایم ایف 18 مئی سے قبل پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط پر مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے 16 مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر غور شروع کردیا، قیمت میں 20 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہیں۔ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر جنرل سبسڈی ختم کرنے کا کہا۔ پاکستان پہلے ہی آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دے چکا ہے۔