کراچی: کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نےکراچی میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایم کیوایم نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔
ایم کیوا یم کا کہنا ہے کہ وفاق سے11سو میگاواٹ ملنے کے باوجود کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی ناپید ہے، بجلی کا پیداواری اور تقسیم کا نظام تباہ حال ہے، خمیازہ شہریوں کوبھگتنا پڑ رہا ہے، کےالیکٹرک کی ساری توجہ شہریوں کو بھاری بِلوں کے ذریعے لُوٹنے پر ہے۔
ایم کیوایم نے وزیراعظم شہباز شریف سے شہریوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔