یہ امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے : عمران خان
سابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر معیشت اور مہنگائی سے متعلق نیا بیان جاری کیا ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے اور شوکت ترین دونوں نے نیوٹرلز کو خبردار کیا تھا کہ سازش کامیاب ہوئی تو کمزور معیشت کی بحالی دم توڑ جائے گی اور اب وہی ہوا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا ہے کہ روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 193 پر ہے جبکہ یہ 8مارچ کو 178 پر تھا، شرح سود 1998 ء کے بعد 15% کی بلند ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ 3000 پوائنٹس یا 6.4% تک گر چکی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ 604 ارب روپے کی کیپیٹلائزیشن گنواچکی ہے۔
اعتماد کی علامتیں ہیں۔ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہےجو فراہم کرنےمیں یہ امپورٹڈ حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔ میں نےاور شوکت ترین نے”نیوٹرلز“ کومتنبہ کیاتھاکہ اگرسازش کامیاب ہوئی تو ہماری نحیف معاشی بحالی ڈوب جائےگی۔یہی سب اب ہوچکاہے۔ #امپورٹڈ__حکومت__نامنظور
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 13, 2022
عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی جنوری2020ء کے بعد سے 13.4%کی بلند ترین سطح پر ہے۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ پالیسی اور اقدامات کی منتظر ہے جو فراہم کرنے میں نئی حکومت مکمل ناکام رہی ہے۔