عمران خان کی غنڈہ گردی سے کوئی نہیں ڈرتا : مریم اورنگزیب
اسلام آباد: عمران خان نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا، عمران خان نے 4 سال صرف لوٹ مار کی
وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی کو خونی مارچ کرنے کی اجازت نہیں ہے، خونی مارچ کرنے کا کوئی بھی قانونی حق نہیں رکھتا، عمران خان کی غنڈہ گردی سے کوئی نہیں ڈرتا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 4 سال نالائق اور نااہل لوگ اقتدار سے چمٹے رہے، عمران خان کس حیثیت سے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو 9سال ہوگئے، پی ٹی آئی نے میڈیا کا استحصال کیا، 9 مئی کو جلسہ گاہ کے حوالے سے خط لکھا گیا، خط میں تمام تفصیلات لکھی گئی تھیں۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آئین اور پارلیمان پر حملہ کیا، عمران خان نے 4 سال صرف لوٹ مار کی، خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جارہا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کس حیثیت سے استعمال کیا جارہا ہے، گزشتہ روز اعتراف کیا گیا کہ نیب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری نے اپنی جگہ کے استعمال پر احتجاج کیا تھا، یہ حکومت اور پی ٹی آئی کا مسئلہ نہیں تھا، پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے سے کسی نے نہیں روکا ہے، کسی کو خونی مارچ کرنے کی اجازت نہیں ہے، خونی مارچ کرنے کا کوئی بھی قانونی حق نہیں رکھتا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نوجوانوں سے نوکریاں چھینی، اداروں کو نقصان پہنچایا، عمران خان کو معیشت تباہ کرنے کا جواب دینا ہوگا، عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات پر غیر قانونی سبسڈی دی، آپ نے ہمارے لیے بارودی سرنگیں بچھائیں۔
انہوں نے کہا ک عمران خان اداروں کیخلاف نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں، عمران خان کی غنڈہ گردی سے کوئی نہیں ڈرتا، یہ ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگاتے تھے، عمران خان کہتے تھے ٹی وی سے پتہ چلا ڈالر مہنگا ہوگیا، عوام جھوٹ سن سن کر تھک گئے ہیں، اس ملک میں مہنگائی کی وجہ عمران خان ہے۔